اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ثناء فاطمہ کا ٹرائی وہیلرز کے ڈیٹا اور اس سے منسلک دیگر امور کے حوالے سے اجلاس منعقد-

42

اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ثناء فاطمہ نے ٹرائی وہیلرز کے ڈیٹا اور اس سے منسلک دیگر امور کے حوالے سے اپنے دفتر میں تحصیلدار مانسہرہ بشیر احمد خان. بلال اسلام شاہ.غنچہ گل خان. عامر شہزاد کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں ٹرائی وہیلرز کی رجسٹریشن، ریکارڈ کی درستگی اور انتظامی مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے تمام تحصیلداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مقررہ وقت میں مکمل اور درست ڈیٹا مرتب کر کے پیش کریں تاکہ متعلقہ امور کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں