مانسہرہ(وائرل نیوز پاکستان)مانسہرہ یونین آف رجسٹرڈ کے انتخابات، گہماگہمی عروج پر، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن شفیق الرحمن اعوان، اور یاسرشہزادتنولی کے پاس جمع کرا لیے، ووٹروں سپورٹروں سے رابطے، تفصیلات کےطابق مانسہرہ یونین آف رجسٹرڈ کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ مختلف عہدوں کے لیے امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں جس کے بعد الیکشن کی گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ صدارت کے عہدے کے لیے اشتیاق خان تنولی اور ملک ناظم راچپوت نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ فنانس سیکرٹری کے عہدے کے لیے سرفراز یوسفزئی اور عبدالرازاق شاہ میدان میں آ گئے ہیں۔ جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے تنویر خان سواتی امیدوار ہیں دیگر امیدواروں میں اشتیاق شاہ بخاری، اعجاز احمد جازی ہیں، اور سینئر نائب صدر کے لیے سفیر خان، اور بابر تنولی شامل ہیں۔انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے اور ووٹرز سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ مانسہرہ یونین کے حلقوں میں انتخابات کے حوالے سے خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے جبکہ ووٹرز بھی نتائج کے بارے میں خاصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ مانسہرہ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کو شفاف اور منظم بنانے کے لیے الیکشن کمیٹی کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
مانسہرہ(وائرل نیوز پاکستان)مانسہرہ یونین آف رجسٹرڈ کے انتخابات، گہماگہمی عروج پر، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا لی-
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
46