








بنوں:ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بنوں ریجن سجاد خان نے پولیس افسران و جوانوں کی غیر معمولی کارکردگی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک پروقار تقریب کے دوران تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی بنوں ریجن نے کہا کہ بنوں ریجن پولیس نے امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جس جرات، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے وہ نہ صرف پولیس فورس بلکہ پورے معاشرے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار دن رات عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن نے پولیس فورس کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی انتھک محنت اور قربانیاں ہی امن کے قیام کی ضمانت ہیں، اور عوام کا اعتماد پولیس کا سب سے بڑا سرمایہ ہے