مانسہرہ ہزارہ ڈویژن میں افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

101

مانسہرہ ہزارہ ڈویژن میں افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ کی زیر صدارت اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ افغان مہاجرین سے متعلق ایک اہم آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں افغان مہاجرین کی موجودگی، ان کی واپسی اور حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمشنر ہزارہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز بالخصوص ضلع مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں قائم کیمپوں اور رہائشی علاقوں میں مقیم افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن مزید تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو رضاکارانہ واپسی کے لیے دیا گیا وقت ختم ہو چکا ہے، اب جو افراد پاکستان میں مقیم ہیں وہ غیر قانونی تصور کیے جائیں گے۔
فیاض علی شاہ نے واضح ہدایت جاری کی کہ واپس نہ جانے والے افغان مہاجرین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں ضلع بدر کرتے ہوئے ان کے ممالک واپس بھیجا جائے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کارروائی کے دوران قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے اور پیش رفت سے متعلق باقاعدہ رپورٹس کمشنر آفس کو ارسال کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں