ہری پور: ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے شاہ مقصود انٹرچینج پر افطار کی تقریب میں پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی.

10

ہری پور: ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور اور ڈپٹی کمشنر ہری پور محمد وسیم نے رمضان المبارک کے موقع پر ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شاہ مقصود انٹرچینج چیک پوسٹ پر افطار کی تقریب کا اہتمام کیا۔




اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سعید یدون، ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ساجد نواز، انچارج چوکی شاہ مقصود سمیت دیگر افسران اور جوان بھی موجود تھے۔ ڈی پی او ہری پور نے افطار کے دوران سحری و افطاری کے مختلف اوقات میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کی محنت اور لگن کو سراہا اور ان کے لیے خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ضلع میں امن و امان کے قیام میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ڈی پی او نے ملک پاکستان کی سلامتی، شہداء پولیس اور ضلع بھر میں امن و سکون کے لیے دعا بھی کی۔
افطار کے بعد ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے اہلکاروں کے ساتھ نہ صرف کھانا کھایا بلکہ ان کے مسائل اور مشکلات بھی سنیں، تاکہ رمضان کے دوران ڈیوٹی کے دوران حوصلہ بلند رہے اور عوام الناس کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں