ایبٹ آباد میں خود ساختہ مہنگائی کے خلاف کارروائی.

106

ایبٹ آباد میں خود ساختہ مہنگائی اور من مانے ریٹس پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب نے کہا ہے کہ جو بھی دکاندار مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرے گا وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔
لنک روڈ کنج کہیال کے علاقے میں بھی خصوصی چیکنگ کی گئی، جہاں بازاروں اور گلی محلوں میں دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس دوران زائد قیمت وصول کرنے والے تاجروں کو سخت وارننگ دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ سرکاری ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں پر ہی اشیاء فروخت کریں۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں