ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کا تھانہ لاری کا سرپرائز وزٹ، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی

17

مانسہرہ: (مانسہرہ_ڈاٹ_کام)





ضلعی پولیس سربراہ محمد اظہر خان نے تھانہ لاری کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانے کے مختلف شعبہ جات، سرکاری ریکارڈ اور پولیس اہلکاروں کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانے کے حدود میں امن و امان اور جرائم کی مجموعی صورتحال پر بھی بریفنگ لی اور جرائم کی روک تھام کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔
دورانِ معائنہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی سامنے آنے پر مددمحرر تھانہ لاری اڈہ کو فوری طور پر “کلوز ٹو لائن” کر دیا گیا۔ جبکہ دیگر سٹاف کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔
ڈی پی او مانسہرہ نے محرر سٹاف کو خصوصی طور پر تاکید کی کہ تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی، صبر اور احترام کا مظاہرہ کریں، عوامی شکایات کو بروقت اور مؤثر انداز میں حل کریں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید فروغ مل سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ایسے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں