ایبٹ آباد (مانسہرہ_ڈاٹ_کام ) کے علاقے جھگیاں میں پیش آنے والے واقعے میں ایک شہری کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت اسماعیل ولد شیر خان سکنہ جھگیاں کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سعود ولد ناصر سکنہ جھگیاں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف دفعہ 324/34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
📰 ایبٹ آباد: جھگیاں میں چھری کے وار سے شہری زخمی، مرکزی ملزم گرفتار
13