Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
21 ربیع الثانی 1448 ہجری اتوار، 4 اکتوبر 2026·20 اسو
آج کی حدیث سول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے، اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال کی مسافت کے برابر دور کر دیتا ہے۔“ حوالہ: صحیح بخاری، حدیث نمبر0 284
تازہ ترین
بریکنگ نیوز

بچوں کے جھگڑے میں صلح کروانے والے وقاص انور کے قتل کا معاملہ، تین نامزد ملزمان گرفتار

04-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 29 وزٹ
Read in English
بفہ: تھانہ بفہ پولیس نے 16 ستمبر 2026 کو بچوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان وقاص انور عرف کاشی کے قتل کیس میں نامزد تینوں ملزمان کو عبوری ضمانتیں منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق میاں آباد، بفہ میں بچوں کے درمیان تصادم ہوا تھا، جس کے دوران وقاص انور عرف کاشی ولد انور خان نے فریقین کے درمیان صلح صفائی اور بیچ بچاؤ کی کوشش کی۔ اسی دوران ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وقاص انور شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد مقدمے میں نامزد ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت (BBA) حاصل کر رکھی تھی۔
عدالت نے عبوری ضمانتیں منسوخ کر دیں
کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے چالان اور شواہد کی روشنی میں عدالت نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کر دیں۔
عدالتی حکم کے بعد تھانہ بفہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں نامزد ملزمان کو احاطۂ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا اور انہیں تھانے منتقل کر دیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عدنان، اجمان ولد فضل چن، اور احمد علی ولد عدنان کے نام سے ہوئی ہے، جو میاں آباد، بفہ کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے واردات میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرنے اور کیس کی مزید تفتیش کے لیے عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

اعلانِِ فوتگی
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون مانسہرہ تبلیغی مرکز کے سامنے کنٹین والے حاجی خالد صاحب داتا والے اج انتقال کر گئے ہیں 😭