جرائم
ڈھوڈیال اور ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
01-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
40 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: ایس ایچ او تھانہ شنکیاری انسپکٹر طارق خان کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے ڈھوڈیال اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملکال ڈھوڈیال کے رہائشی یاسر اور اورنگزیب، ڈھوڈیال کے رہائشی حذیفہ خان ولد آدم خان، ارغوشال کے رہائشی راشد خان ولد روشن خان، یاسر ولد طاؤس خان اور ارغوشال ڈھوڈیال کے رہائشی عبید شامل ہیں۔
پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ شنکیاری میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں