مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
12 جمادی الاول 1448 ہجری · ہفتہ، 24 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔“ حوالہ: صحیح البخاری، حدیث 6018؛ صحیح مسلم، حدیث 47 اپنی بات سوچ سمجھ کر کہیں۔ ایک اچھا لفظ کسی کے دل میں خوشی پیدا کر سکتا ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
نو عمر لڑکوں سے جوتے چٹوانے کا معاملہ، پنچایت کے چار افراد گرفتار • راولپنڈی: گھر سے دو خواتین کی لاشیں برآمد، مبینہ قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج • لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ویگن اور مسافر کوچ میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی • حافظ نعیم الرحمٰن کا لانگ مارچ کا اعلان، کہا: تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے • مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاکتیں: ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں کیوں نہیں دلوائی جاتیں؟ نظامِ انصاف پر سنگین سوالات اٹھنے لگے • مانسہرہ کی قدیم زرعی روایت: اوڈی، چھاٹ اور سٹہ • پشاور: ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کی کارروائی، غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے کے کاروبار میں ملوث افغان شہری گرفتار • مانسہرہ: تھانہ پھلڑہ کی حدود حسو میں بچوں کی معمولی لڑائی پر تین افراد قتل، مبینہ ملزم ایک ماہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکا • نو عمر لڑکوں سے جوتے چٹوانے کا معاملہ، پنچایت کے چار افراد گرفتار • راولپنڈی: گھر سے دو خواتین کی لاشیں برآمد، مبینہ قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج • لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ویگن اور مسافر کوچ میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی • حافظ نعیم الرحمٰن کا لانگ مارچ کا اعلان، کہا: تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے • مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاکتیں: ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں کیوں نہیں دلوائی جاتیں؟ نظامِ انصاف پر سنگین سوالات اٹھنے لگے • مانسہرہ کی قدیم زرعی روایت: اوڈی، چھاٹ اور سٹہ • پشاور: ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کی کارروائی، غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے کے کاروبار میں ملوث افغان شہری گرفتار • مانسہرہ: تھانہ پھلڑہ کی حدود حسو میں بچوں کی معمولی لڑائی پر تین افراد قتل، مبینہ ملزم ایک ماہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکا •
ضلع کی خبریں

ایبٹ آباد: ہری پور میں 4 سالہ آیت نور قتل کیس میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانت منظور

04-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 113 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد – پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے ہری پور میں 4 سالہ بچی آیت نور قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
عدالت کا فیصلہ
جسٹس طارق آفریدی نے تینوں ملزمان عثمان، قاسم اور طلحہ کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ۔
ضمانت کی وجوہات
عدالت نے ضمانت ٹھوس شواہد سامنے نہ آنے کی بنیاد پر منظور کی ۔ کیس کی تفتیش کے لیے قائم کردہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) گرفتار ملزمان کے خلاف قتل کے ساتھ براہ راست تعلق کے کافی شواہد پیش نہ کر سکی ۔
دفاعی وکلاء کا مؤقف
ملزمان کی جانب سے مقدمہ کی پیروی عاطف خان جدون ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور ان کی ٹیم عبد الوہاب، شایان خان اور محمد شرجیل نے کی۔ دفاعی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے دوبارہ تفتیش کی گئی اور تینوں بچوں کو کالم بی میں بے گناہ قرار دیا گیا ہے ۔
پس منظر
یاد رہے کہ آیت نور 10 اگست کو ہری پور کے علاقے پٹھان کالونی سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔ 15 دن کی تلاش کے بعد اس کی لاش یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک گودام کے کنویں سے برآمد ہوئی تھی ۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، تاہم بعد ازاں نئی تفتیشی ٹیم نے انہیں بے گناہ قرار دیا۔
اہم نوٹ
تینوں ملزمان کی ضمانت کا مطلب مقدمے میں ان کی حتمی بریت نہیں ہے؛ کیس کے دیگر قانونی اور تفتیشی مراحل بدستور جاری رہیں گے ۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026