مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
30 جمادی الاول 1448 ہجری · بدھ، 11 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • کوائی میدان، پٹن کے قریب افسوسناک حادثہ، ایکسکیویٹر مشین سمیت گاڑی ڈاٹسن پر جا گری، متعدد افراد زخمی • نواں شہر میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر • سعودی عرب: ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی راستے پر ’’علیٰ خطاہ‘‘ منصوبے کا آغاز، 470 کلومیٹر طویل راستہ زائرین کے لیے متعارف • ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • کوائی میدان، پٹن کے قریب افسوسناک حادثہ، ایکسکیویٹر مشین سمیت گاڑی ڈاٹسن پر جا گری، متعدد افراد زخمی • نواں شہر میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر • سعودی عرب: ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی راستے پر ’’علیٰ خطاہ‘‘ منصوبے کا آغاز، 470 کلومیٹر طویل راستہ زائرین کے لیے متعارف •
ضلع کی خبریں

پشاور: کروشیا حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

08-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 71 وزٹ
Read in English
پشاور: روزگار کی تلاش میں یورپ جانے والے خیبرپختونخوا کے دو نوجوان گزشتہ ہفتے کروشیا میں پیش آنے والے ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، جن کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔
جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت سید کریم اور سید فہد کے نام سے ہوئی ہے۔
سید کریم کا تعلق ضلع خیبر کے علاقے ملک دین خیل سے بتایا گیا ہے، جبکہ سید فہد پشاور کے علاقے تہکال کے رہائشی تھے۔ دونوں نوجوان بہتر روزگار اور مستقبل کی تلاش میں بیرونِ ملک گئے تھے۔
میتیں آبائی علاقوں کو روانہ
حادثے میں جاں بحق دونوں نوجوانوں کی میتیں پاکستان پہنچنے کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔ مرحومین کی تدفین ان کے آبائی قبرستانوں میں کی جائے گی۔
حادثے کی مزید تفصیلات اور اس کے اسباب کے حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے مزید معلومات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
دونوں نوجوانوں کی میتیں وطن پہنچنے پر ان کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب غمزدہ ہیں، جبکہ مقامی سطح پر بھی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
دعا: اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
لوئر کوہستان ٹریفک حادثہ، ماسٹر عبدالقیم کے صاحبزادے احسان اللہ خان جاں بحق لوئر کوہستان (پٹن): لوئر کوہستان کے علاقے پٹن میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ حادثے میں ماسٹر عبدالقیم کے صاحبزادے احسان اللہ خان بھی جان کی بازی ہار گئے۔ احسان اللہ خان کے المناک انتقال پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور حلقہ احباب میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم احسان اللہ خان کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں ج⁷نت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان، بالخصوص والدین اور دیگر لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔ آمین یا رب العالمین۔ منجانب: سردار شیر خان