Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
18 ربیع الثانی 1448 ہجری جمعرات، 1 اکتوبر 2026·17 اسو
آج کی حدیث رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جب تم میں سے کوئی شخص کسی کی طرف دیکھے جسے مال اور جمال میں فضیلت حاصل ہے تو اس کو بھی دیکھے جو اس سے کم تر ہے، جس پر (خود) اسے فضیلت حاصل ہے۔" (مسلم: 7428)
تازہ ترین
پولیس

ایبٹ آباد: ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل کر شہید کرنے والا ڈرائیور گرفتار

01-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 16 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد – دورانِ ڈیوٹی قلندر آباد کے مقام پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے اہلکار نسیم خان کو گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کرنے والے ٹویوٹا ہائی ایس ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
واقعے کی تفصیلات
24 ستمبر کو صبح تقریباً 11 بجے قلندر آباد کے مقام پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نسیم خان کو ٹویوٹا ہائی ایس کے ڈرائیور نے گاڑی کے نیچے کچل کر مار دیا تھا۔
گرفتار ملزم کی شناخت
واقعے میں ملوث ٹویوٹا ہائی ایس کے ڈرائیور کی شناخت عبدالرحمن ولد میرداد (سکنہ الائی بٹگرام، حال کوٹلہ سجیکوٹ) کے نام سے ہوئی ہے۔
مانگل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔