Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
17 ربیع الثانی 1448 ہجری بدھ، 30 ستمبر 2026·16 اسو
آج کی حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس نے سبحان اللہ وبحمدہ ایک دن میں سو مرتبہ پڑھا اس کے تمام گناہ مٹا دیے جائیں گے اگرچہ (اس کے گناہ) سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔
تازہ ترین
جرائم

لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

30-ستمبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 44 وزٹ
Read in English
لکی مروت کے علاقے سلیمان خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات اور ملزمان سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔