مقامی خبریں
مانسہرہ ٹول پلازہ معاملہ: عدالت کا حکمِ امتناعی، این ایچ اے سمیت فریقین 6 اکتوبر کو طلب
30-ستمبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
9 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: غازی کوٹ ٹول پلازہ کے معاملے پر سیشن جج مانسہرہ کی عدالت نے میاں برادرز اینڈ کو کے حق میں حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) اور دیگر متعلقہ فریقین کو 6 اکتوبر 2026ء کو عدالت میں طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق میاں الفت حسین نے مانسہرہ ٹول پلازہ کے معاملے پر عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے حکمِ امتناعی جاری کیا اور متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
میاں برادرز اینڈ کو کے ترجمان کے مطابق، "ٹول پلازہ کا قانونی ٹھیکہ ہمارے پاس ہے، عدالت نے حکمِ امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔"
دوسری جانب ٹول پلازہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے امن و امان اور رِٹ برقرار رکھنے کے لیے ٹول پلازہ پر بھاری نفری تعینات کرنے کے ساتھ موک ایکسرسائز بھی کی گئی۔
عدالت کے حکم کے بعد ٹول پلازہ کا معاملہ 6 اکتوبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش ہوگا، جہاں متعلقہ فریقین اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں