مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
9 جمادی الاول 1448 ہجری · بدھ، 21 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آسانی پیدا کرو اور دشواری پیدا نہ کرو، خوشخبری دو اور نفرت نہ دلاؤ۔“ حوالہ: صحیح بخاری، 69؛ صحیح مسلم، 1734 دوسروں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کریں جس سے ان کے لیے آسانی، خوشی اور امید پیدا ہو۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ میں صفائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری، لاری اڈہ کے نالے تجاوزات سے پاک • وزارتِ مواصلات میں 222 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ میں بھرتیوں سمیت متعدد معاملات پر سوالات • پشاور: نیب نے صحت کارڈ پلس کے سابق سی ای او ڈاکٹر محمد ریاض تنولی کو 29 اکتوبر کو طلب کر لیا • مانسہرہ: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ٹرانسفارمر چور گروہ دوبارہ متحرک، چھترپلین میں 50 کے وی ٹرانسفارمر کی کوائلز چوری • ضلع مانسہرہ میں سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف مبینہ منفی پروپیگنڈا، صحافت کی آڑ میں کردار کشی. پر تشویش • حکومت کا بڑا ریلیف: پٹرول 5.16 روپے اور ڈیزل 7.69 روپے فی لیٹر سستا • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر • اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس کا آئی ایس پی آر کا دورہ، شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت • مانسہرہ میں صفائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری، لاری اڈہ کے نالے تجاوزات سے پاک • وزارتِ مواصلات میں 222 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ میں بھرتیوں سمیت متعدد معاملات پر سوالات • پشاور: نیب نے صحت کارڈ پلس کے سابق سی ای او ڈاکٹر محمد ریاض تنولی کو 29 اکتوبر کو طلب کر لیا • مانسہرہ: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ٹرانسفارمر چور گروہ دوبارہ متحرک، چھترپلین میں 50 کے وی ٹرانسفارمر کی کوائلز چوری • ضلع مانسہرہ میں سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف مبینہ منفی پروپیگنڈا، صحافت کی آڑ میں کردار کشی. پر تشویش • حکومت کا بڑا ریلیف: پٹرول 5.16 روپے اور ڈیزل 7.69 روپے فی لیٹر سستا • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر • اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس کا آئی ایس پی آر کا دورہ، شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت •
پاکستان

موسمی خرابی کے باعث اسلام آباد کی 2 پروازوں کا رخ تبدیل، ایک ملتان اور دوسری لاہور اتار لی گئی

28-ستمبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 51 وزٹ
اسلام آباد: خراب موسمی صورتِ حال اور شدید بارش کے باعث اسلام آباد آنے والی دو پروازوں کا رخ تبدیل کر دیا گیا، جنہیں متبادل طور پر ملتان اور لاہور ایئرپورٹس پر اتار لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پیرس سے اسلام آباد آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) کی پرواز کو موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد کے بجائے ملتان ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔
اسی طرح ریاض سے اسلام آباد آنے والی نجی فضائی کمپنی کی پرواز کا رخ بھی تبدیل کیا گیا اور اسے لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
دوسری جانب شدید بارش اور خراب موسمی حالات کے باعث بینکاک سے لاہور آنے والی دو پروازوں کو بھی طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں پروازوں میں تقریباً ساڑھے 9 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات لاہور پہنچنے والی تھائی ایئر لائنز کی پرواز آج صبح لاہور پہنچی، جبکہ لاہور سے بینکاک روانہ ہونے والی تھائی ایئر لائنز کی پرواز کی روانگی بھی آج صبح متوقع ہے۔
ادھر بینکاک سے کراچی آنے والی دونوں پروازیں تقریباً 20 گھنٹے کی تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئیں، جس کے باعث مسافروں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خراب موسم کے باعث مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں کے شیڈول اور آمد و رفت متاثر ہوئی ہے، جبکہ مسافروں کو اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال ایئرلائنز سے معلوم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹیگز: #Pakistan

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026