پولیس
بالاکوٹ: بکری کے تنازع پر چچا زاد بھائی جاں بحق
03-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
38 وزٹ
Read in English
بالاکوٹ: بالاکوٹ کے علاقے بانڈا میں بکری کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان مبینہ جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق محمود ولد خیر زماں اور عبدالرحمان ولد محبوب کے درمیان بکری کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، جو بعد ازاں مبینہ طور پر جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔
واقعے کے دوران محمود ولد خیر زماں جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر لاش تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) اسپتال بالاکوٹ منتقل کر دی گئی، جہاں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔
واقعے کے محرکات اور دیگر تفصیلات سے متعلق مزید معلومات پولیس کی تفتیش کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں