Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
23 ربیع الثانی 1448 ہجری منگل، 6 اکتوبر 2026·22 اسو
آج کی حدیث سول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے، اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال کی مسافت کے برابر دور کر دیتا ہے۔“ حوالہ: صحیح بخاری، حدیث نمبر0 284
تازہ ترین
پولیس

مانسہرہ: تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود میں 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

06-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 22 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود میں 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق درگہ کٹھہ کے رہائشی ایک شخص نے تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی 10 سالہ بہن گھر سے اشیاء خریدنے کے لیے گڑھی بازار گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق شام تقریباً 6:20 بجے بچی قبرستان ڈاک بنگلہ، درگہ کٹھہ کے قریب پہنچی تو ایک شخص نے مبینہ طور پر اس کا پیچھا کیا اور ہاتھ پکڑ کر اسے زبردستی قبرستان کی جانب لے جانے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر بچی کو مختلف طریقوں سے ورغلانے کی کوشش کی اور اسے غبارے دلانے کا لالچ بھی دیا۔ تاہم بچی نے شور مچا دیا، جس پر اس کا بھائی موقع پر پہنچ گیا۔
مدعی کی رپورٹ پر تھانہ گڑھی حبیب اللہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے عبدالقدوس ولد گلزار نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق بگل چار سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
نوٹ: واقعے سے متعلق الزامات پولیس رپورٹ کے مطابق ہیں اور معاملے کی مزید قانونی و تفتیشی کارروائی جاری ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

اعلانِ فوتگی