Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
22 ربیع الثانی 1448 ہجری پیر، 5 اکتوبر 2026·21 اسو
آج کی حدیث سول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے، اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال کی مسافت کے برابر دور کر دیتا ہے۔“ حوالہ: صحیح بخاری، حدیث نمبر0 284
تازہ ترین
پولیس

صوابی: ٹک ٹاک ویڈیوز کے تنازع پر سگی بہن اور بھانجی کے قتل کا ملزم گرفتار

05-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 26 وزٹ
Read in English
صوابی: تھانہ اُتلہ کی حدود میں ٹک ٹاک ویڈیوز کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنی سگی بہن اور جواں سالہ بھانجی کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم تاج بہادر کو اُتلہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم تاج بہادر اپنے بھانجے سلمان کی ٹک ٹاک ویڈیوز پر ناراض تھا۔ گزشتہ روز اسی معاملے پر ملزم اور اس کی بہن مسرت بی بی کے درمیان تلخ کلامی اور تکرار ہوئی۔
پولیس کے مطابق بعد ازاں ملزم نے اپنے بھانجے سلمان کی ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو دیکھی، جس کے بعد مبینہ طور پر وہ طیش میں آگیا اور فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی سگی بہن مسرت بی بی اور جواں سالہ بھانجی انم جاں بحق ہوگئیں، جبکہ فائرنگ کے دوران بھانجا سلمان محفوظ رہا۔
پولیس کی فوری کارروائی
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
ڈی ایس پی سرکل ٹوپی نیاز گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ اُتلہ سید الامین خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
پولیس کے مطابق جدید تفتیشی ذرائع اور دیگر معلومات کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم تاج بہادر ولد فضل قادر، ساکن لیران اُتلہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید تفتیش جاری
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ قتل کے محرکات اور دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان ضلعی پولیس صوابی کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور کیس میں پیش رفت تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائے گی۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

اعلانِِ فوتگی