Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
23 ربیع الثانی 1448 ہجری منگل، 6 اکتوبر 2026·22 اسو
آج کی حدیث سول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے، اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال کی مسافت کے برابر دور کر دیتا ہے۔“ حوالہ: صحیح بخاری، حدیث نمبر0 284
تازہ ترین

راولپنڈی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پر مبینہ تشدد، شوہر گرفتار، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

06-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 28 وزٹ
Read in English
راولپنڈی: خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر کی جانب سے اپنے شوہر پر مبینہ تشدد کا الزام عائد کیے جانے کے بعد پولیس نے ان کے شوہر جواد علی کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر نے اپنے شوہر جواد علی کے خلاف مبینہ گھریلو تشدد کی شکایت درج کرائی، جس پر تھانہ ویمن پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا۔
خاتون افسر کی درخواست پر مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جواد علی کو گرفتار کرلیا اور بعد ازاں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ملزم جواد علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے سے متعلق دیگر قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔
نوٹ: مقدمے میں عائد کیے گئے تشدد کے الزامات زیرِ تفتیش ہیں اور ملزم کے خلاف حتمی فیصلہ عدالت کی جانب سے شواہد اور قانونی کارروائی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

اعلانِ فوتگی