🚨 ہری پور میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے خلاف کارروائی — ملزم گرفتار.

16

📍 ہری پور سٹی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
👮‍♂️ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم راجہ دانش گل ولد امیر خان گل (ساکن بائیاں احمد علی خان) کو حراست میں لے لیا۔
⚖️ پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسلحہ کی نمائش کر کے قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔
🔫 گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن (گولیاں) بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔
📄 ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
📢 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں سوشل میڈیا کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ غیر قانونی اسلحہ کی تشہیر اور نمائش کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں