کراچی میں چوری شدہ گاڑیاں برآمد، کاٹھیاواڑی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار.

25

کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں اور کاٹھیاواڑی گینگ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے وی ایل سی جنوبی کراچی کے حکام کے مطابق برآمد ہونے والی ایک گاڑی درخشاں تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں