بالاکوٹ: آسمانی بجلی گرنے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق، تین زخمی

27

بالاکوٹ – تحصیل بالاکوٹ، یونین کونسل مہانڈری، وادی منور ویلی کوٹکے سیریاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو کمسن بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔
آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں درج ذیل دو کمسن بہنیں جاں بحق ہوئیں:
· سلمیٰ دختر عبدالشکور – عمر 17 سال
· سدرہ دختر عبدالشکور – عمر 10 سال
حادثے میں درج ذیل افراد زخمی ہو گئے:
· علیمہ بی بی
· منظور ولد فرزمان
· مہناز زوجہ منظور
آسمانی بجلی گرنے سے پڑوس کے ایک مکان کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
اللہ تعالیٰ جاں بحق بہنوں کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں