کراچی میں پسند کی شادی پر بہنوئی قتل، ملزم گرفتار، ساتھی بھی ہلاک.

27

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پسند کی شادی کے معاملے پر اپنے بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ واقعے کے وقت ملزم کے ساتھ ایک ساتھی بھی موجود تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی کو شہریوں نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں