پشاور – صارف سے شاپنگ بیگ کے 30 روپے وصول کرنے پر کنزیومر کورٹ نے کھاڈی کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت نے کھاڈی کو درج ذیل احکامات جاری کیے:
· صارف کو 30 روپے واپس کرنے کا حکم
· صارف کو 25 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
· حکومت کو 25 ہزار روپے جرمانہ جمع کرانے کا حکم
عدالت کے مطابق لوگو والا شاپنگ بیگ کمپنی کی تشہیر بھی ہے، اس کی لاگت صارف پر ڈالنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔
یہ فیصلہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں کمپنیوں کو اپنی تشہیری لاگت صارفین پر ڈالنے سے روکا گیا ہے۔

پشاور: شاپنگ بیگ کے 30 روپے وصول کرنا کھاڈی کو مہنگا پڑ گیا، کنزیومر کورٹ کا بڑا فیصلہ.
25