مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج صبح 10 بج کر 20 منٹ پر 5.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ہزارہ ڈویژن سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں 5.2 شدت کا زلزلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
