دورانِ پٹرولنگ موٹروے پولیس کے افسران نے چیچیاں کے قریب ایک مزدہ گاڑی کو مشکوک سمجھتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا۔ تاہم ڈرائیور نے اشارہ نظر انداز کرتے ہوئے گاڑی کو تیزی سے بھگا دیا، جس پر پولیس نے فوری تعاقب شروع کیا۔
موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ ہی فاصلے پر گاڑی کو قابو میں لے لیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں بڑی مقدار میں غیر قانونی لکڑی برآمد ہوئی، جسے بغیر اجازت ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لکڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد گاڑی، برآمد شدہ سامان اور ملزم کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ محکمہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی لکڑی کی ترسیل کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چیچیاں کے قریب موٹروے پولیس کی کارروائی، غیر قانونی لکڑی سے بھری گاڑی پکڑی گئی.
19