صوبائی حکومت کے واضح احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل نے شِنکیاری ویگن اڈہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران مسافر گاڑیوں کے کرایہ ناموں، روٹس اور مقررہ سرکاری نرخوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں اور کسی بھی مسافر سے اضافی یا ناجائز کرایہ وصول نہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام سے زائد کرایہ وصول کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید برآں، مسافروں کو بھی آگاہ کیا گیا کہ وہ مقررہ کرایہ نامہ دیکھ کر ہی کرایہ ادا کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ انتظامیہ سے فوری رابطہ کریں۔ انتظامیہ نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔







انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو خبردار کیا کہ آئندہ بھی اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے، گاڑیوں کی بندش اور دیگر قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
🔴 شِنکیاری ویگن اڈہ میں کرایہ چیکنگ، اوورچارجنگ پر سخت کارروائی کی وارننگ.
18