اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کا ٹائپ ڈی اسپتال گڑھی حبیب اللہ کا تفصیلی دورہ.

19

صوبائی حکومت ( مانسہرہ_ڈاٹ_کام)



اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ، حسرت خان نے ٹائپ ڈی اسپتال گڑھی حبیب اللہ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد عوام الناس کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینا اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانا تھا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی، لیبارٹری، فارمیسی اور دیگر سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال اور عملے کی حاضری کو چیک کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ عوامی شکایات کو بغور سنا گیا اور فوری حل کے لیے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کی گئیں۔
انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ادویات کی قلت ہرگز نہ ہونے دی جائے اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔ مزید برآں، عملے کی حاضری اور کارکردگی پر کڑی نظر رکھنے کی بھی تاکید کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں