🚨 گڑھی حبیب اللہ: خزانے کی تلاش میں قبروں کی بےحرمتی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار.

21

گڑھی حبیب اللہ کے علاقے رتوالی قبرستان میں قبروں کی بےحرمتی اور خزانے کی تلاش میں کھدائی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں
(1) ثواب خان ولد خیال دین سکنہ ہنگو
(2) محمد منظور ولد محمد ایوب سکنہ دلولہ
(3) محمد ثاقب ولد فضل احمد سکنہ خوشحالہ
(4) عثمان علی ولد محمد جاوید سکنہ ملک پورہ ایبٹ آباد شامل ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان رات کے وقت رتوالی قبرستان میں داخل ہو کر مبینہ طور پر خزانے کی تلاش میں قبروں کی کھدائی اور بےحرمتی میں ملوث تھے۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
واقعہ کے بعد تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس حوالے سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔
پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے مشکوک عناصر پر نظر رکھیں اور فوری اطلاع متعلقہ تھانے کو دیں تاکہ مذہبی اور معاشرتی اقدار کے خلاف ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں