ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عرفان طارق کے خصوصی احکامات پر ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان (QPM, PSP) کی براہِ راست نگرانی میں ضلع ہنگو میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیے گئے۔
اسی سلسلے میں ڈی ایس پی سٹی محمد دیار خان نے بھاری نفری کے ہمراہ حساس علاقوں شاہوخیل، شاہووام، وچ بازار اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔ دورانِ آپریشن مشکوک ٹھکانوں اور مشتبہ افراد کی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی تاکہ کسی بھی شرپسند عنصر کو امن خراب کرنے کا موقع نہ مل سکے۔
مزید برآں، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مجاہد خان نے ایس ایچ او صدر عطاء اللہ خان کے ہمراہ انار چینہ، طور چھپر موڑ اور گردونواح میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔ اس دوران مشتبہ ٹھکانوں کی مکمل تلاشی لی گئی جبکہ مختلف افراد کی چیکنگ بھی عمل میں لائی گئی۔





ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان نے کہا کہ پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے، امن و امان خراب کرنے یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں پائیدار امن کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ امن خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
🚨 ہنگو: پولیو مہم کے سیکیورٹی انتظامات، مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز.
22