🚨 دیر بالا: شرینگل ڈوگدرہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 خواتین جاں بحق، 5 زخمی.

23

دیر بالا کے علاقے شرینگل ڈوگدرہ میں مجال خوڑ کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 اور پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ حدود تھانہ شرینگل میں اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور حمید الرحمٰن ولد صدبر سکنہ مجال خوڑ ڈوگدرہ اپنی ڈاٹسن فور ویل گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں زوجہ روز محمد خان اور دختر ریاض اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) شرینگل منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مقامی افراد نے پہاڑی سڑکوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں