ایبٹ آباد: کالج گراؤنڈ نمبر ون میں نمازِ جنازہ کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی.

31

ایبٹ آباد میں کالج گراؤنڈ نمبر ون میں اس وقت افسوسناک واقعہ پیش آیا جب نمازِ جنازہ کے دوران دو گروہوں کے درمیان پرانی دشمنی کی بنیاد پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت قدم ولد ایاز کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق کوہستان سے بتایا جا رہا ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والوں میں اسماعیل، فیروز اور تاج شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان پہلے سے دشمنی چل رہی تھی، جو کہ نمازِ جنازہ کے موقع پر تصادم کی صورت اختیار کر گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں