سکندرآباد: ایس ایچ او بلال خان کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش گرفتار

29

تھانہ سکندرآباد کے ایس ایچ او بلال خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شکیل ولد محمد زمان سکنہ نڑیاں کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی، جن میں 1 کلو 446 گرام چرس اور 816 گرام آئس شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں