ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ، نرخنامے اور صفائی کے مسائل پر کارروائی

10

مانسہرہ: صوبائی حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی نگرانی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جن میں مین بازار، چکیا روڈ اور گڑھی روڈ شامل ہیں۔

معائنے کے دوران انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، صفائی کے انتظامات اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ خاص طور پر سبزی فروشوں، نان بائیوں، کباب فروشوں اور جنرل اسٹورز کی دکانوں کو چیک کیا گیا۔

بعض دکانداروں کو صفائی کی ناقص صورتحال، نرخنامے آویزاں نہ کرنے اور سرکاری ریٹ سے زائد قیمتیں وصول کرنے پر جرمانے عائد کیے گئے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ عوام کو معیاری اشیاء مقررہ نرخوں پر فراہم کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں