🚨 ایبٹ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری ملزم گرفتار

24

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد نے پولیس نفری کے ہمراہ دورانِ گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش اور اشتہاری ملزم ساجد عرف مائیکل ولد صادق سکنہ دھمتوڑ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 3138 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ہوئی، جس پر تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی منشیات کے مقدمات میں مطلوب تھا اور عرصہ دراز سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب چلا آ رہا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ایبٹ آباد پولیس نے جرائم کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں