🚨 ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 🚨

19

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لین دین اور فراڈ کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت وقار محبوب ولد محبوب خان سکنہ حویلیاں کے نام سے ہوئی ہے، جو مختلف تھانوں میں درج فراڈ کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف دفعہ 489F کے تحت آدھا درجن سے زائد مقدمات درج تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے بند سلاسل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق عوام کو دھوکہ دہی اور مالی فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں