🚨 مانسہرہ: کمسن بچی کے قتل میں نامزد ملزم گرفتار 🚨

19

مانسہرہ کے علاقے کوٹلی پائیں، تھانہ بفہ کی حدود میں کمسن بچی کے قتل کے افسوسناک واقعے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 23 مئی 2026 کو کمسن بچی مسمات (س) کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد تھانہ بفہ میں مقدمہ درج کر کے فوری تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی بفہ پکھل سجاد خان، ایس ایچ او تھانہ بفہ حفیظ خان اور دیگر پولیس ٹیموں نے مختلف زاویوں سے تفتیش اور کارروائیاں جاری رکھیں۔ جدید تفتیشی طریقہ کار اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں واقعے میں ملوث نامزد ملزم یونس ولد عبدالرؤف سکنہ پاڑہ زیارت کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں نے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں