ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر تھانہ ایکسائز چارسدہ اور مردان ریجن کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔



کارروائی غنی خان روڈ بہ سمت چارسدہ انٹرچینج کے مقام پر کی گئی، جہاں مشکوک گاڑی نمبری AUZ-464 اسلام آباد کو روک کر تلاشی لی گئی۔ دورانِ تلاشی گاڑی سے 84,000 گرام یعنی 84 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ایکسائز حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مقدمہ تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں درج کر لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔