تحصیل بالاکوٹ کے علاقے حسہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل ہوگئی۔ ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق این ایچ اے کی بھاری مشینری کی مدد سے روڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ متاثرہ شاہراہ کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مانسہرہ ابرار علی نے عوام الناس اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔