🚨 مانسہرہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف بڑا آپریشن کل متوقع.

23

ضلع مانسہرہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ کارروائی کل شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کمشنر ہزارہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کو ضروری اقدامات اور آپریشن کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے تاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی شناخت اور قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انتظامیہ کے ریکارڈ کے مطابق ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں 170 سے زائد افغان خاندان غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔ کالج دوراہا، جیا میرا اور کنگڑ میرا میں تقریباً 100 خاندان، شنکیاری میں 22 جبکہ اچھڑیاں میں 50 کے قریب افغان خاندان رہائش پذیر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان خاندانوں میں بعض افغان تاجر بھی شامل ہیں جو مختلف کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی حکومتی پالیسی اور متعلقہ قوانین کے تحت عمل میں لائی جائے گی تاکہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے حکومتی احکامات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں