ایبٹ آباد کے تھانہ میرپور کی حدود میرا مظفر میں دن دیہاڑے فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سوزوکی ڈرائیور کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بوئی کے رہائشی بلال مشتاق ولد مشتاق صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے بیڑ مین روڈ پر موجود تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو سر میں گولی لگی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔