🚨 مانسہرہ: گھریلو تنازع پر سالہ اور بہنوئی میں جھگڑا، بہنوئی زخمی.

23

مانسہرہ کے علاقے ہزارہ یونیورسٹی بانڈہ پیراں روڈ میں گھریلو تنازع کے باعث سالہ اور بہنوئی کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس کے دوران بہنوئی چھریوں کے وار سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ظہور کے نام سے ہوئی ہے۔ انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔

زخمی کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان احسن اور بلال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات اور حقائق جاننے کے لیے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق شواہد اور تفتیش کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے اور مقامی افراد نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں