بفہ کے نواحی علاقے کلہاڑے غربی میں معمولی جائیداد کے تنازعے پر چچازاد بھائیوں کے درمیان جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق تلخ کلامی کے دوران آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں امجد رستم شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بفہ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ ریفر کر دیا گیا۔ تاہم امجد رستم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد ان کے آبائی گاؤں کلہاڑے غربی میں ادا کر دی گئی جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دوسری جانب فائرنگ کے واقعے میں چچازاد بھائی وسیم دلاور بھی زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔