🚨 شاہراہِ بلتستان پر خوفناک حادثہ، ڈمبوداس کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کی ویڈیو سامنے آ گئی.

19

شاہراہِ بلتستان پر ڈمبوداس کے قریب گزشتہ روز دو گاڑیوں کے درمیان پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، جس میں تصادم کے بعد کی صورتحال دیکھی جا سکتی ہے۔

حادثے میں متاثرہ تمام افراد کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے، زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے اور تمام مسافروں کو ہر قسم کے حادثات سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

پہاڑی اور دشوار گزار سڑکوں پر سفر کے دوران معمولی سی غفلت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ تمام ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ رفتار پر قابو رکھیں، اوور ٹیکنگ سے گریز کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور گاڑی چلاتے وقت مکمل احتیاط برتیں۔

یاد رکھیں، احتیاط ہی محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں