بٹگرام: نو تعینات ڈپٹی کمشنر بٹگرام، محمد شعیب خان نے ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام کا دورہ کرتے ہوئے مختلف برانچز کا تفصیلی معائنہ کیا اور عوام کو بروقت، شفاف اور مؤثر سرکاری خدمات کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران اور عملے کو اہم ہدایات جاری کیں۔







دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان نے مختلف شعبہ جات میں سٹاف کی حاضری، دفتری نظم و ضبط، ریکارڈ کی دیکھ بھال اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل اور سرکاری خدمات کی فراہمی میں شفافیت، جوابدہی اور پیشہ ورانہ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہو اور انہیں بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔