مانسہرہ: ترنگڑی پائیں میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی، گاڑی سمیت مکان کا بڑا حصہ متاثر.

22

مانسہرہ: ترنگڑی پائیں کے علاقے میں ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ مکان کی نچلی منزل میں کھڑی مہران گاڑی سے شروع ہوئی، جس کے بعد شعلے تیزی سے پھیلتے ہوئے بالائی منزل تک جا پہنچے۔
مکان کے مالک شاہد خان کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔ واقعے کے باعث گھر میں موجود سامان اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مانسہرہ کی فائر فائٹنگ ٹیم بھیرکنڈ اسٹیشن سے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید فائر فائٹنگ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کارروائی کی۔
ریسکیو 1122 کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا، جس سے قریبی گھروں اور دیگر املاک کو ممکنہ نقصان سے محفوظ بنا لیا گیا۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں