بالاکوٹ: بالاکوٹ پولیس نے بازار کے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے خواتین کا روپ دھار کر گداگری کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پشاور اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمان کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
کارروائی کی نگرانی ایس ایچ او بالاکوٹ وارث خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او حاجی منیر نے کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بازاروں، تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر پیشہ ور گداگری کے خاتمے کے لیے قانونی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔
دوسری جانب انجمن تاجران بالاکوٹ کے سیکرٹری دانش اقبال سمیت تاجر برادری نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور بازار میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ عوامی مقامات کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔