بٹل: سٹاک رجسٹر سے زائد اسلحہ رکھنے پر اسلحہ ڈیلر گرفتار، مقدمہ درج

24

بٹل: تھانہ بٹل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹاک رجسٹر میں درج مقدار سے زائد اسلحہ رکھنے والے اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بٹل بشیر خان نے معمول کی چیکنگ اور انسپیکشن کے دوران اسلحہ ڈیلر گل داد ولد میاں گل، سکنہ بالیمنگ کے اسلحہ ریکارڈ اور سٹاک کا جائزہ لیا۔ جانچ پڑتال کے دوران سٹاک رجسٹر اور موجود اسلحہ میں فرق پایا گیا، جس پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 عدد رائفلیں 303 بور، 4 عدد پستول 30 بور اور 1020 عدد کارتوس برآمد کر لیے۔ برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود کو تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اسلحہ ڈیلرز کے ریکارڈ اور لائسنسوں کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں