سوشل میڈیا اطلاع پر ڈی پی او مانسہرہ کا ایکشن، بکری چوری کیس میں ملوث پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف.

20

مانسہرہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بکری چوری کے مقدمے میں نامزد پولیس اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی ہے۔
مانسہرہ پولیس کے ترجمان کے مطابق نواز مسلم ولد ریاض نامی پولیس اہلکار کے خلاف ضلع ایبٹ آباد میں بکری چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ معاملے کی اطلاع سامنے آنے پر ڈی پی او مانسہرہ نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف (Dismiss From Service) کر دیا۔
ڈی پی او محمد اظہر خان کا کہنا ہے کہ مانسہرہ پولیس میں ایسے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں جو وردی کے تقدس کو نقصان پہنچائیں یا عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس کا بنیادی مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرائم میں ملوث کسی بھی اہلکار یا فرد کے خلاف بلاامتیاز قانونی اور محکمانہ کارروائی جاری رکھی جائے گی اور احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان مانسہرہ پولیس کے مطابق محکمانہ قوانین کے تحت مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں